کورس کی تفصیلات

نبی ﷺ نے فرمایا کہ سات طرح کے آدمی ہوں گے۔ جن کو اللہ اس دن اپنے سایہ میں جگہ دے گا۔ جس دن اس کے سایہ کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہو گا۔ ان میں سے ایک وہ نوجوان ہوگا جو اپنے رب کی عبادت میں جوانی کی امنگ سے مصروف رہا۔ (صحیح بخاری 629)

سپر سمر لڑکیوں کی راہنمائی کرنے والا پروگرام ہے۔ اپنی نوجوان لڑکیوں کو تیزی سے ترقی پزیر دنیا اور اس کے رحجانات سے باخبر رکھنے کے لیے، آج کے دور میں یہ بہت ضروری ہے کہ پر اعتماد نوجوان مسلمہ کے طور پر لڑکیوں کو پروان چڑھایا جائے خاص کر جو دین و دنیا کے بارے میں جانتی ہوں اور دونوں کے مابین توازن برقرار رکھنے کے لیے تیار ہوں۔

چند اہم موضوعات کو ذیر بحث لاکر تربیت کرنا مقصود ہے مثلا کس طرح بار بار ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹا جا سکتا ہے اور ہمارے دین میں صرف خواتین کے لیے مخصوص احکامات کیوں رکھے گئے؟ 

بروج 13 سے 16 سالہ نوجوان نو عمر بچیوں کے لیے یہ نیا پروگرام پیش کررہا ہے۔ جہاں ہمارے نوجوان طالب علموں کو دین و دنیا کی ضروری تعلیم دی جائیگی۔

کورس کی فیس: Rs.1500

شروعات : 17 جون 2019 سے

اس خیر کو شیئر کریں

کورس کی خصوصیات:

قرآن اسلامک لائف کوچنگ ہنر

مسلم مثالی شخصیات

صحت مند طرزِ زندگی

کھانا پکانے کی آرٹ

ایکیبانا پھولوں کی سجاوٹ

ناشتے اور مشروبات بنانے کے آسان طریقے

گرافک ڈیزائننگ

سرامک آرٹ

فیلڈ ٹرپ اور بہت کچھ