اس کورس کے بارے میں

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سات طرح کے آدمی ایسے ہیں جن کو اس دن اللہ تعالیٰ اپنے عرش کا سایہ نصیب کرے گا جس دن کوئی سایہ نہیں ہوگا ان میں سے ایک وہ نوجوان بھی ہوگا جس نے اپنی جوانی اللہ تعالیٰ کی عبادت میں گزاری ہوگی ، البخاری ۶۲۹

سپر ٹینز لڑکیوں کی راہنمائی کرنے والا پروگرام ہے۔ اپنی نوجوان لڑکیوں کو تیزی سے ترقی پزیر دنیا اور اس کے رحجانات سے باخبر رکھنے کے لیے، آج کے دور میں یہ بہت ضروری ہے کہ پر اعتماد نوجوان مسلمہ کے طور پر لڑکیوں کو پروان چڑھایا جائے خاص کر جو دین و دنیا کے بارے میں جانتی ہوں اور دونوں کے مابین توازن برقرار رکھنے کے لیے تیار ہوں۔

چند اہم موضوعات کو ذیر بحث لاکر تربیت کرنا مقصود ہے مثلا کس طرح بار بار ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹا جا سکتا ہے اور صرف خواتین کے لیے مخصوص احکامات کیوں رکھے گئے؟

بروج انسٹیٹیوٹ 13 سے 16 سالہ نوجوان نو عمر بچیوں کے لیے یہ نیا پروگرام پیش کررہا ہے۔ جہاں ہماری نوجوان طالبات کو دین و دنیا کی ضروری تعلیم دی جائیگی۔

 

کورس کی فیس Rs.850

2 فروری 2019 سے شروع ہو رہا ہے

اس خیر کو شیئر کریں

کورس کی خصوصیات:

✓   قرآن

✓   سیرت النبی ﷺ

✓   تزکیہ

✓  عقیدہ

منفرد خصوصیات:

✓   ابتدائی طبی امداد

✓   مدافعت

✓   سلائی

✓   فنون اور دستگاری (آرٹس اینڈ کرافٹس)

✓   تحائف کی دلکش پیکنگ کرنا

✓   اپنا بناؤ سنگھار (سیلف گرومنگ)

✓   خطاطی