
داخلے بند ہوچکے ہیں۔
التأ سیس
التأسیس دینی علم کے حصول کے سفر میں پہلا قدم ہے۔جس کا مطلب ہے اپنی زندگی کو تبدیل کرنا اور اس طرح زندگی گزارنا جس سے ہمارا خالق ہم سے راضی ہو۔ بنیادی مضامین پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، التأسیس کورس کا مقصد ضروری علم اور فنون کی بنیاد قائم کرنا ہے جو نہ صرف اعلی درجے کے علم کے حصول میں بلکہ شرعی طرز عمل کی زندگی بسر کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
پروگرام کا ایک بڑا حصہ قرآن اور اس کی زبان کو سمجھنے پر مشتمل ہے۔ اسلام کے بنیادی قوانین کو قرآن اور مستند احادیث کی روشنی میں مطالعہ کرنے سے طلباء کو اسلام کی خوبصورتی کی قدر کرنے اور اللہ اور اس کے دین سے نئے سرے سے پیار کرنے کی رغبت ملتی ہے۔
فاونڈیشن لیول کی تکمیل کے بعد، اللہ کی مدد سے طالب علم میں اتنی قابلیت ہوتی ہے کہ وہ وفاق المدارس کے امتحانات کا پہلا مرحلہ (عامہ) کےا امتحان دے سکتا ہے۔ وفاق کے نصاب کا بنیادی جائزہ لینے کے ساتھ، طالب علم بآسانی خود ہی عامہ کے امتحانات دے سکتا یے اور اعلی سطح کے علم کے حصول کے لئے درکار بنیادی سند بھی حاصل کرسکتا ہے۔
داخلے بند ہوچکے ہیں۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو، جوانی کو بڑھاپے سے پہلے، صحت کو بیماری سے پہلے، مالداری کو محتاجی سے پہلے، فراغت کو مشغولیت سے پہلے، اور زندگی کو موت سے پہلے (مستدرک حاکم )
مذکورہ بالا حدیث کو ذہن میں رکھیں ، اپنے وقت کو بروئے کار لانے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ اللہ کی خوشنودی کے لئے علم حاصل کریں۔ آپ کے لئے علمائے کرام اور طلباء کی راہ پر گامزن ہونے کا ایک حیرت انگیز موقع ہے۔
عالم/عالمہ پروگرام کا بنیادی لیول
وفاق المدارس کے لیے جزوی تیاری
مرد اور خواتین دونوں کے لیے
آن لائن اور آن سائٹ
کون کون شامل ہوسکتا ہے
پیشہ ور افراد
بزنس مین
یونیورسٹی طلباء
گھریلو خواتین
اور جو کوئی بھی پارٹ ٹائم اسلامی تعلیم حاصل کرنا چاہے
کورس
سمر سمسٹر
مضمون | نصاب | کوڈ |
---|---|---|
قرآن | سورۃ الفاتحة اور سورۃ يونس | QU 101 |
حدیث | عمدة الاحکام (کتاب الطہارۃ) | HA 101 |
عقیدہ | کتاب التوحید (ابتداء تا باب 9) | AQ 101 |
عربی | عربی گرامر نوٹس و دروس اللغة (۱) | AR 101 |
ونٹرسمسٹر
مضمون | نصاب | کوڈ |
---|---|---|
قرآن | سورۃ هود تا سورۃ الرعد | QU 102 |
حدیث | عمدة الاحکام (كتاب الصلاة والجنائز) | HA 102 |
عقیدہ | کتاب التوحید (باب 10 تا باب 23) | AQ 102 |
عربی | دروس اللغة (۱) | AR 102 |
دورانیہ
8 ماہ
اوقات
شام6:00 تا 9:00(پاکستان)
شام4:00 تا 7:00(سعودی عرب)
مقام
زوم
دن
پیر ، منگل اور جمعرات
فیکلٹی
مدرس جامعہ ابی بکرالاسلامیہ | متخرج جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ | فیکلٹی آف حدیث
متخرج جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ | مفتی و مدرس جامعہ ابی بکرالاسلامیہ
فارغ التحصیل جامعہ ستاریہ اسلامیہ | نائب شیخ الحدیث معھد السلفی | استاد بروج انسٹیٹیوٹ
متخرج معہد السلفی | مدرس معھد السلفی | مدرس بروج انسٹی ٹیوٹ
متخرج جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ | مدرس معھد السلفی | مدرس بروج انسٹی ٹیوٹ
متخرج جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ | مدرس معھد السلفی | مدرس بروج انسٹی ٹیوٹ
متخرج المعهد العلمی الثانوی جامعہ ابی بکر الاسلامیہ | وفاضل المعھد السلفی | گریجویٹ بزنس ایڈمنسٹریشن IBA کراچی
متخرج معھد السلفی | سند یافتہ (CAF, ACCA) | مدرس بروج انسٹی ٹیوٹ
گریجویٹ جامعہ ابی بکر الاسلامیہ | بانی ممبر بروج انسٹی ٹیوٹ
متخرج | تخصص فی الحدیث | معہد السلفی |کالج مسجد النبوی سے حدیث میں تعلیم یافتہ
متخرج بروج انسٹیٹیوٹ | گریجویٹ مکینیکل انجینئر
آن لائن طلباء کیلئے
ایڈمیشن طریقہ کار برائےپاکستان میں مقیم آن لائن طلباء
- نیٹ بینکنگ یا اپنے بینک کے ذریعے مندرجہ بالامقررہ رقم بروج کے اکاؤنٹ میں جمع کریں۔
- سمسٹر رجسٹریشن فارم پُر کریں (فارم پُر کرتے ہوئے بینک ڈپازٹ سلپ/ پروف اپلوڈ کرنا نہ بھولیں)۔
- درست داخلہ رجسٹریشن فارم پُر کرنا اورمقررہ رجسٹریشن فیس جمع کرنا آپکےداخلے کی تصدیق کرتا ہے۔
ایڈمیشن طریقہ کار برائے بیرونِ پاکستان مقیم آن لائن طلباء (انڈیا کے علاوہ)
- نیٹ بینکنگ یا اپنے بینک کے ذریعے مندرجہ ذیل مقررہ رقم (اپنے خطہ کے اعتبار سے)بروج کے اکاؤنٹ میں جمع کریں.
- سمسٹر رجسٹریشن فارم پُر کریں (فارم پُر کرتے ہوئے بینک ڈپازٹ سلپ/ پروف اپلوڈ کرنا نہ بھولیں)۔
درست داخلہ رجسٹریشن فارم پُر کرنا اورمقررہ رجسٹریشن فیس جمع کرنا آپکےداخلے کی تصدیق کرتا ہے۔
ایڈ میشن طریقہ کار برائے انڈیا میں مقیم آن لائن طلباء
- سمسٹر رجسٹریشن فارم پُر کریں ۔
- فارم پُر کرتے ہوئے اپنا موجودہ اور کارآ مد ای-میل اور واٹس-ایپ نمبر مہیا کریں۔
- ادارے کی طرف سے سمسٹر رجسٹریشن چارجز کی ادا ئیگی کے بارے میں ہدایات کا انتظار کریں۔
- ادارہ آپکے مہیا کردہ ای-میل /واٹس-ایپ پر ادا ئیگی کے حوالے سے آپ سے رابطہ کرے گا اس لیے کارآمد معلومات فراہم کریں۔