داخلوں کا باقاعدہ آغاز اگلے رمضان المبارک 2023 سے ہوگا، ان شاء اللہ

التاسیس

التاسیس دینی علم کے حصول کے سفر میں پہلا قدم ہے۔جس کا مطلب ہے اپنی زندگی کو تبدیل کرنا اور اس طرح زندگی گزارنا جس سے ہمارا خالق ہم سے راضی ہو۔ بنیادی مضامین پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ، التاسیس کورس کا مقصد ضروری علم اور فنون کی بنیاد قائم کرنا ہے جو نہ صرف اعلی درجے کے علم کے حصول میں بلکہ شرعی طرز عمل کی زندگی بسر کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

پروگرام کا ایک بڑا حصہ قرآن اور اس کی زبان کو سمجھنے پر مشتمل ہے۔ اسلام کے بنیادی قوانین کو قرآن اور مستند احادیث کی روشنی میں مطالعہ کرنے سے طلباء کو اسلام کی خوبصورتی کی قدر کرنے اور اللہ اور اس کے دین سے نئے سرے سے پیار کرنے کی رغبت ملتی ہے۔

فاونڈیشن لیول کی تکمیل کے بعد، اللہ کی مدد سے طالب علم میں اتنی قابلیت ہوتی ہے کہ وہ وفاق المدارس کے امتحانات کا پہلا مرحلہ (عامہ) کےا امتحان دے سکتا ہے۔ وفاق کے نصاب کا بنیادی جائزہ لینے کے ساتھ، طالب علم باآسانی خود ہی عامہ کے امتحانات دے سکتا یے اور اعلی سطح کے علم کے حصول کے لئے درکار بنیادی سند بھی حاصل کرسکتا ہے۔

عالم/عالمہ پروگرام کا بنیادی لیول

وفاق المدارس کے لیے جزوی تیاری

مرد اور خواتین دونوں کے لیے

آن لائن اور آن سائٹ

کون کون شامل ہوسکتا ہے

پیشہ ور افراد

بزنس مین

یونیورسٹی طلباء

گھریلو خواتین

اور جو کوئی بھی پارٹ ٹائم اسلامی تعلیم حاصل کرنا چاہے

کورس

سمسٹر- الشتاء

کوڈمضموننصاب
QU 102قرآنسورہ هود تا سورہ الرعد
HA 102حدیثعمدة الاحکام
AQ 102عقیدہکتاب التوحید
AR 102عربیعربی گرامر
دروس اللغة (۱)
SR 102سیرتمدنی دور

سمسٹر- الصيف

کوڈمضموننصاب
QU 101قرآنتعارف القرآن
سورہ الفاتحة اور سورہ يونس
HA 101حدیثعمدة الاحکام
AQ 101عقیدہکتاب التوحید
AR 101عربیعربی گرامر نوٹس
دروس اللغة (۱)
SR 101سیرتمکی دور

 

دورانیہ

8 ماہ

اوقات

شام 6:00 تا 9:00 (پاکستان)

مقام

ڈی: 28 ، بلاک 1 ، کے اے ای سی ایچ ایس ، بلوچ کالونی ، کراچی یا آن لائن ورچوئل کلاس روم

آن لائن طلباء کی فیس

داخلے جاری ہیں

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو، جوانی کو بڑھاپے سے پہلے، صحت کو بیماری سے پہلے، مالداری کو محتاجی سے پہلے، فراغت کو مشغولیت سے پہلے، اور زندگی کو موت سے پہلے  (مستدرک حاکم ) 

مذکورہ بالا حدیث کو ذہن میں رکھیں ، اپنے وقت کو بروئے کار لانے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ اللہ کی خوشنودی کے لئے علم حاصل کریں۔  آپ کے لئے علمائے کرام اور طلباء کی راہ پر گامزن ہونے کا ایک حیرت انگیز موقع ہے۔

فیکلٹی

شیخ ابوعمر
شیخ ابو عمر نے سعودی عرب کی مدینہ یونیورسٹی سے فیکلٹی آف حدیث سے گریجویشن کیا۔
شیخ محمد شریف المدنی
شیخ محمد شریف تفسیر و حدیث کے معروف استاد ہیں۔
شیخ ضیاء الحق بھٹی
فارغ التحصیل جامعہ ستاریہ اسلامیہ، نائب شیخ الحدیث معھد السلفی، استاد بروج انسٹیٹیوٹ
شیخ عبید الرحمان
10 سال قبل مہد السلفی سے محترم محدث عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کے زیر سایہ درس نظامی مکمل کیا۔
شیخ نظام الدین
انہوں نے مدینہ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے اور بروج انسٹی ٹیوٹ میں انسٹرکٹر ہیں۔
شیخ عبد الصمد
جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے گریجویشن کیا۔
شیخ طہ پاشا
(CEO) اور بانی ممبر بروج انسٹی ٹیوٹ IBA کراچی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کیا۔ اور جامعہ ابی بکر (مہد) سے فارغ التحصیل ہیں۔
شیخ حنین حبیب
گریجویٹ مہد سلفی، سند یافتہ( CAF, ACCA)
شیخ محمد عدیل حنیف
انسٹرکٹر – بانی بروج انسٹی ٹیوٹ گریجویٹ جامعہ ابی بکر، اکیڈمکس کے سربراہ۔
محمد زین وقار
گریجویٹ بروج انسٹی ٹیوٹ، مکینیکل انجینئر

آن لائن طلباء کیلئے

ایڈمیشن طریقہ کار برائےپاکستان میں مقیم آن لائن طلباء

  1.   نیٹ بینکنگ یا اپنے  بینک کے ذریعے مندرجہ بالامقررہ رقم  بروج کے اکاؤنٹ میں جمع کریں۔
  2. سمسٹر رجسٹریشن فارم پُر کریں (فارم پُر کرتے ہوئے بینک ڈپازٹ سلپ/ پروف اپلوڈ کرنا نہ بھولیں)۔
  3. درست داخلہ رجسٹریشن فارم پُر کرنا اورمقررہ رجسٹریشن فیس جمع کرنا آپکےداخلے کی تصدیق کرتا ہے۔

ایڈمیشن طریقہ کار برائے بیرونِ پاکستان مقیم آن لائن طلباء (انڈیا کے علاوہ)

  1. نیٹ بینکنگ یا اپنے  بینک کے ذریعے مندرجہ ذیل مقررہ رقم  (اپنے خطہ کے اعتبار سے)بروج کے اکاؤنٹ میں جمع کریں.
  2. سمسٹر رجسٹریشن فارم پُر کریں (فارم پُر کرتے ہوئے بینک ڈپازٹ سلپ/ پروف اپلوڈ کرنا نہ بھولیں)۔
  3. درست داخلہ رجسٹریشن فارم پُر کرنا  اورمقررہ  رجسٹریشن فیس جمع کرنا        آپکےداخلے کی  تصدیق کرتا ہے۔

ایڈ میشن طریقہ کار برائے انڈیا میں مقیم آن لائن طلباء

  1. سمسٹر رجسٹریشن فارم پُر کریں ۔
  2. فارم پُر کرتے ہوئے اپنا موجودہ اور کارآ مد ای-میل اور واٹس-ایپ نمبر مہیا کریں۔
  3. ادارے کی طرف سے سمسٹر رجسٹریشن  چارجز کی ادا ئیگی کے بارے میں ہدایات کا انتظار کریں۔
  4. ادارہ آپکے مہیا کردہ ای-میل /واٹس-ایپ پر ادا ئیگی کے حوالے سے آپ سے رابطہ کرے گا  اس لیے کارآمد معلومات فراہم کریں۔