حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " قیامت کے دن حافظ قرآن سے کہا جائے گا تلاوت کرتے جاؤ اور جنت کے درجات چڑھتے جاؤ۔
قرآن مجید کے ساتھ وقت گزارنا ، خواہ اسے تلاوت کرنا ، اس کو حفظ کرنا ، اس کو سمجھنا ، اس کی تعلیم دینا ، اور اس پر عمل کرنا ، ایک مسلمان کا لازمی مقصد ہونا چاہیے۔ ان کےلیےجو اہل قرآن میں شامل ہونا چاہتے ہوں بروج انسٹی ٹیوٹ ان کو اللہ تبارک وتعالی کو خوش کرنے اور اس کی رضا مندی کے لیے مناسب تجوید اور خوبصورت تلاوت کے ساتھ اللہ کا پیغام سیکھنے کا سنہری موقع پیش کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کے کلام کو سینے میں محفوظ کر کہ زمین میں گھومنا پھرنا کتنے اعزازکی بات ہے
اللہ کے کلام کو خوبصورتی سے تلاوت کرنا کتنے اعزاز کی بات ہے کہ فرشتے اس کی خوبصورت تلاوت سننے کے لیے زمین پر اترتے ہیں۔
بروج انسٹی ٹیوٹ اب اپنے بہت سے متوقع پروگرامو ں میں سےتحفیظ القرآن و ناظرہ کو متعارف کروا رہا ہے۔
معیاری ماحول میں تجربہ کار اساتذہ کے زیر نگرانی۔
اللہ کے کلام کو مکمل اصول کے ساتھ حفظ کرنے کے اس سنہری موقع کو فراموش نہ کریں۔