اس کورس کے بارے میں

نبی ﷺ نے فرمایا کہ سات طرح کے آدمی ہوں گے۔ جن کو اللہ اس دن اپنے سایہ میں جگہ دے گا۔ جس دن اس کے سایہ کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہو گا۔ ان میں سے ایک وہ نوجوان ہوگا جو اپنے رب کی عبادت میں جوانی کی امنگ سے مصروف رہا۔ (صحیح بخاری 629)

سپر ٹینز لڑکیوں کی راہنمائی کرنے والا پروگرام ہے۔ اپنی نوجوان لڑکیوں کو تیزی سے ترقی پزیر دنیا اور اس کے رحجانات سے باخبر رکھنے کے لیے، آج کے دور میں یہ بہت ضروری ہے کہ پر اعتماد نوجوان مسلمہ کے طور پر لڑکیوں کو پروان چڑھایا جائے خاص کر جو دین و دنیا کے بارے میں جانتی ہوں اور دونوں کے مابین توازن برقرار رکھنے کے لیے تیار ہوں۔

چند اہم موضوعات کو ذیر بحث لاکر تربیت کرنا مقصود ہے مثلا کس طرح بار بار ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹا جا سکتا ہے اور صرف خواتین کے لیے مخصوص احکامات کیوں رکھے گئے؟

بروج 13 سے 16 سالہ نوجوان نو عمر بچیوں کے لیے یہ نیا پروگرام پیش کررہا ہے۔ جہاں ہمارے نوجوان طالب علموں کو دین و دنیا کی ضروری تعلیم دی جائیگی۔

کورس کی فیس Rs.850

2 فروری 2019 سے شروع ہو رہا ہے

اس خیر کو شیئر کریں

کورس کی خصوصیات:

✓   قرآن

✓   سیرت النبی ﷺ

✓   تزکیہ

✓  عقیدہ

منفرد خصوصیات:

✓   ابتدائی طبی امداد

✓   مدافعت

✓   سلائی

✓   فنون اور دستگاری (آرٹس اینڈ کرافٹس)

✓   تحائف کی دلکش پیکنگ کرنا

✓   اپنا بناؤ سنگھار (سیلف گرومنگ)

✓   خطاطی